پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو یومیہ 115 ڈالرز الاؤنس کی منظوری دی ہے تاکہ بین الاقوامی دورے میں آسانی ہو۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو یومیہ 115 ڈالرز الاؤنس دیا جائے گا۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیم کی روانگی سے قبل یہ ادائیگیاں مکمل کی جائیں تاکہ بین الاقوامی دورے میں کھلاڑیوں کو مشکلات نہ آئیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ نے کہا کہ یہ الاؤنس حکومت کے منظور شدہ بجٹ کے تحت ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے دیا جا رہا ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے پی ایس بی کے تعاون کی تعریف کی۔
پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے دوسرے مرحلے میں فروری میں آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف میدان میں اترے گی۔















