لندن میں سارہ مولی کو پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر کر دیا گیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینٹ پالز کیتھیڈرل میں منعقدہ تقریب میں سارہ مولی کو چرچ آف انگلینڈ کی پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر کر دیا گیا۔ \n\n تقریب میں سارہ مولی نے بادشاہ چارلس کے نمائندے کے سامنے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ \n\n سارہ مولی چرچ آف انگلینڈ کی 106ویں آرچ بشپ ہیں اور 165 ممالک میں موجود تقریباً 8 کروڑ 50 لاکھ اینگلیکن مسیحیوں کی روحانی سربراہ ہوں گی۔ \n\n تقریب میں چرچ آف انگلینڈ کے عہدیدار، پادری، مقامی اسکول کے بچے اور گلوکار گروپس شریک ہوئے۔ \n\n برطانوی بادشاہ 16ویں صدی سے چرچ آف انگلینڈ کے سپریم گورنر چلے آ رہے ہیں۔













