بلوچستان میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں: سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں: سرفراز بگٹی

بارکھان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے بارکھان میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ کھیتران بنائی جا رہی ہے اور کرپشن مافیا سے نجات دی جائے گی۔ ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے قوموں کی تعمیر میں کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ علم اور محنت کو ہتھیار بنائیں۔ انہوں نے رکھنی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا اور ہمیشہ سچ بولنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید براں، انہوں نے رکھنی میں 50 بیڈ کا ہسپتال اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کا وعدہ کیا۔ حکومت کمیشن مافیا سے عوام کو نجات دلائے گی اور رکنی بازار کو ماڈل بازار بنایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں