لاہور میں بسنت فیسٹیول کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

لاہور میں بسنت فیسٹیول کے دوران ضابطہ اخلاق جاری، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت فیسٹیول کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت فیسٹیول کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضابطۂ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ پتنگ بازی ایکٹ اور سیفٹی رولز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے اعلامیہ کے مطابق لاہور انتظامیہ اور پولیس کو حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضابطہ اخلاق کا اطلاق تمام علاقوں، عمارتوں اور چھتوں پر ہوگا، جبکہ خطرناک ڈور اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بسنت کے دوران دھاتی اور کیمیائی ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ اور غیر مناسب ساؤنڈ سسٹمز پر پابندی ہوگی۔ ایئرپورٹ اور حساس تنصیبات کے قریب پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق چھتوں کے مالکان حفاظتی انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے اور خلاف ورزی پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں