لاہور میں سیوریج لائن میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت کارروائی کا حکم دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گرنے والی 10 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی لاش مل گئی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بچی کی لاش آؤٹ فال روڈ کی سیوریج لائن سے برآمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کی لاپرواہی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے بھکر سے واپسی پر ایئرپورٹ پر ہنگامی اجلاس طلب کیا اور غیر جانبدار فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون، بچی اور شوہر کو داتا دربار کے قریب شاپنگ کرتے دیکھا گیا اور واقعے کے وقت کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی ساس نے شور مچا کر لوگوں کو بلایا۔ واضح رہے کہ خاتون کی لاش پہلے ہی نکالی جا چکی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آؤٹ فال روڈ، بھاٹی گیٹ اور موہنی روڈ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔















