بالی ووڈ میں عمر کی بنیاد پر صنفی امتیاز، مونا سنگھ کا انکشاف

مونا سنگھ نے بالی ووڈ میں عمر کی بنیاد پر خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا انکشاف کیا ہے، اور کہا کہ انہوں نے کبھی اپنی عمر کو اسکرین پر مسئلہ نہیں بنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بالی ووڈ میں عمر کی بنیاد پر صنفی امتیاز، مونا سنگھ کا انکشاف

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکارہ مونا سنگھ نے ویب سیریز ‘کوہرا’ کے دوسرے سیزن کی ریلیز سے قبل بالی ووڈ انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ عمر کی بنیاد پر امتیاز کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

44 سالہ مونا سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنی عمر کو اسکرین پر مسئلہ نہیں بنایا کیونکہ وہ خود پُراعتماد ہیں اور جانتی ہیں کہ وہ کون ہیں۔

مونا سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں محسوس ہوتی، اسی لیے وہ مختلف اور چیلنجنگ کردار کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان سے اکثر سوال کرتے ہیں کہ وہ اسکرین پر عمر رسیدہ کردار کیوں ادا کر رہی ہیں، لیکن ان کے نزدیک اصل اہمیت کردار کی ہوتی ہے، جو انہیں بطور اداکارہ جوش اور تسکین دیتا ہے۔

مونا سنگھ نے اعتراف کیا کہ انڈسٹری میں خواتین کو عمر بڑھنے کے ساتھ معیاری کردار کم ملتے ہیں، جبکہ مرد اداکار 60 برس کی عمر میں بھی رومانوی کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس سوچ کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں