اسلام آباد میں آئی ایم ای آئی چینج نیٹ ورک پکڑا گیا، 16 گرفتار

اسلام آباد پولیس نے آئی ایم ای آئی چینج نیٹ ورک پکڑ کر سولہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ نیٹ ورک قیمتی موبائل فونز کی شناخت مٹانے کا کام کرتا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں آئی ایم ای آئی چینج نیٹ ورک پکڑا گیا، 16 گرفتار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون کی شناخت مٹانے والے آئی ایم ای آئی چینج نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔

پولیس نے نیٹ ورک کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے، جو پنجاب بھر میں پھیلا ہوا تھا۔ یہ نیٹ ورک چند منٹوں میں موبائل فون کی شناخت مٹا دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اسلام آباد کے پوش علاقے میں بیٹھ کر غیر قانونی سرگرمیاں چلاتے تھے اور ان کا ہدف دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فونز ہوتے تھے۔

تحقیقات کے دوران ایک چور سے تفتیش کے بعد پورے نیٹ ورک کا سراغ ملا، جس کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں اور سولہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مزید انکشافات کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں