چین نے میانمار میں گینگ کے 11 ارکان کو سزائے موت دی

چین نے میانمار میں اربوں ڈالر کے کرمنل نیٹ ورک چلانے والے گینگ ‘منگ فیملی’ کے 11 ارکان کو سزائے موت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین نے میانمار میں گینگ کے 11 ارکان کو سزائے موت دی

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے میانمار میں اربوں ڈالر کے کرمنل نیٹ ورک چلانے والے بدنام گینگ ‘منگ فیملی’ کے 11 ارکان کو سزائے موت دی ہے، عملدرآمد سے قبل انہیں رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔

یہ افراد میانمار میں انٹرنیٹ فراڈ، جسم فروشی اور منشیات کی تیاری جیسے جرائم میں ملوث تھے۔ چین کی سپریم پیپلز کورٹ نے ان کی اپیلیں مسترد کر کے سزاؤں کو برقرار رکھا۔

گینگ کے ارکان مقامی حکومت اور میانمار کی حکمران فوج سے منسلک ملیشیاؤں میں بھی تھے۔

یہ نیٹ ورک منگ شوئے چانگ کی قیادت میں کوکانگ کے خودمختار علاقے میں واقع تھا۔

چین نے 2023 میں ان مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا، جس کے بعد منگ فیملی کے ارکان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

گینگ کے سربراہ منگ شوئے چانگ نے حراست میں خودکشی کر لی تھی، جبکہ ان کے بیٹے اور پوتی کو بھی پھانسی دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں