پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی اور مذاکرات کو مسائل کا حل قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ اس رابطے میں انہوں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کا حل ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور مستحکم تعلقات کے فروغ کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے اور پُرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔















