پنجاب میں سکھ میرج ایکٹ کے مؤثر نفاذ کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکھ میرج ایکٹ کے مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کیں، رمیش سنگھ اروڑہ نے اجلاس کی صدارت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں سکھ میرج ایکٹ کے مؤثر نفاذ کی ہدایات

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیت دوست پالیسیوں کے تحت سکھ میرج ایکٹ کے مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سکھ میرج ایکٹ کے تحت شادی کے رجسٹر ایک ہفتے کے اندر جاری کرنے اور قانونی و انتظامی مراحل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کو سراہا گیا اور ہندو میرج رجسٹر کے اجرا کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ لاہور میں سکھ خاندانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس لیے وہاں گرمکھی سکول کی ضرورت ہے جو کمیونٹی سینٹر کے طور پر بھی کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب کا گرمکھی سکول بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکا ہے، اور لاہور کا سکول بھی عالمی سطح پر شناخت حاصل کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں