سمارٹ واچز کی نیند نگرانی میں درستگی پر سوالات

سمارٹ واچز اور رنگ کی نیند نگرانی کی درستگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی دھڑکن اور جسمانی حرکات کی بنیاد پر ان کی پیمائش مکمل طور پر قابلِ اعتماد نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سمارٹ واچز کی نیند نگرانی میں درستگی پر سوالات

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیند کی نگرانی کے لئے سمارٹ واچز اور اسمارٹ رنگز کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، لیکن ان کی درستگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ڈیوائسز دل کی دھڑکن اور جسمانی حرکات کی بنیاد پر نیند کا اندازہ لگاتی ہیں، جو مکمل طور پر قابلِ اعتماد نہیں۔ ایپل واچ اور فٹ بِٹ جیسے آلات نیند کے آغاز اور اختتام کو تو درست ناپتے ہیں، مگر گہری نیند کے مراحل کی پیمائش ابھی بھی چیلنج ہے۔

ماہرِ نیورولوجی ڈاکٹر شینٹائل برانسون نے کہا کہ صارفین فٹنس ٹریکر کے نیند اسکورز پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، جبکہ بہتر نیند کی عادات زیادہ اہم ہیں۔ کچھ صارفین کے لئے یہ آلات مددگار ہیں، مگر بعض کے لئے ان کے نیند اسکورز بے چینی کا باعث بنتے ہیں۔

مستقبل میں صحت کی نگرانی کے لئے نئی تکنیکیں سامنے آ سکتی ہیں، مگر فی الحال یہ ڈیوائسز کلینیکل نیند لیبارٹری کے برابر نہیں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں