راولپنڈی میں پتنگ کی ڈور سے ایک ٹریفک وارڈن محمد اسرار زخمی ہوگیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی میں ایک ٹریفک وارڈن محمد اسرار پتنگ کی ڈور سے زخمی ہوگیا۔
خواجہ کارپوریشن فلائی اوور پر ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے وارڈن محمد اسرار کی ناک کے قریب ڈور پھرنے سے کٹ لگ گیا۔
ہیلمٹ اور کالر کی وجہ سے وہ شدید چوٹ سے محفوظ رہا، تاہم آنکھوں کے قریب ناک پر زخم آیا۔
ریسکیو 1122 نے فوری طور پر وارڈن کو طبی امداد فراہم کی۔















