پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا عزم

حکومت اور ایف پی سی سی آئی نے 2047 تک پاکستان کی معیشت تین ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا عزم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا عزم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان کو 2047 تک تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے نجات کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔

احسن اقبال نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ ملک میں استحکام کے لیے اپنی آواز بلند کرے اور اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت حکومت اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں