دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا اور مسائل کے پرامن حل کی بات کرتا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔ ترجمان وزارت خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل سٹبلائزیشن فورس میں شامل نہیں ہوگا اور بورڈ آف پیس کا حصہ مشترکہ حکومتی رولز کے مطابق بنا ہے۔
ترجمان نے ایران پر جنگ کے بادل منڈلانے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مسائل کے پرامن حل کی بات کرتا ہے اور طاقت کے استعمال اور اقتصادی پابندیوں کے حق میں نہیں ہے۔
بھارت اور یورپ کے درمیان تجارتی معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یورپ کے درمیان تجارتی حجم 12 ارب یورو سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور یو اے ای کے صدر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک نے سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم ڈیووس میں شرکت کی جہاں عالمی سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکا نے پاکستان کے لیے جاری بعض ٹریول ایڈوائزریز واپس لے لی ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات معمول کے مطابق ہیں۔















