اسلام آباد میں فائر سیفٹی کے انتظامات ناقص ہیں، بلیو ایریا میں بہتری جبکہ کراچی کمپنی اور جی نائن میں کمی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائر سیفٹی کے انتظامات اطمینان بخش نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبدالرحمٰن کے مطابق تجارتی مرکز بلیو ایریا کی اکثر عمارتیں فائر سیفٹی کے حوالے سے بہتر ہیں، جبکہ کراچی کمپنی اور جی نائن کی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہیں ہیں۔
قواعد کے مطابق عمارت کی تعمیر سے پہلے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز فائر کا این او سی جاری کرتی ہے، اور تعمیر مکمل ہونے پر کمپلیشن کا این او سی ملتا ہے۔ عمارت کے مالک کو کسی کمپنی سے دیکھ بھال کے لیے کنٹریکٹ کرنا ہوتا ہے اور ہر 6 ماہ بعد رپورٹ بھیجنا ضروری ہوتا ہے۔
ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم کا کہنا ہے کہ شہر کے بازاروں میں فائر سیفٹی کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن کی ہوتی ہے۔















