ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ سے ملاقات کی، جہاں قومی سلامتی کے عزم پر زور دیا گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
استقبال کے دوران اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی سلامتی کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔
اساتذہ نے کہا کہ معلومات کی تحقیق کے بغیر پھیلانا معاشرتی انتشار کا باعث بنتا ہے، جبکہ پاک فوج کے تعلیمی اداروں سے رابطے نوجوانوں کے اعتماد کو بڑھاتے ہیں۔
طلباء نے کہا کہ وہ ملک کے دفاع میں کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیہ کو ناکام بنائیں گے۔
طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو کو سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن کے حوالے سے انتہائی سیر حاصل قرار دیا۔















