جواد احمد کا فنکاروں پر پیسے کی لالچ کا الزام

جواد احمد نے کہا کہ آج کے فنکار پیسے کی لالچ میں مبتلا ہیں اور عوامی سطح پر کم نظر آتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جواد احمد کا فنکاروں پر پیسے کی لالچ کا الزام

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف پاکستانی گلوکار جواد احمد نے آج کے فنکاروں پر پیسے کی لالچ کا الزام عائد کیا ہے۔

انٹرویو کے دوران جواد احمد نے کہا کہ انہوں نے سیاست کے لیے میوزک کی قربانی دی اور اب کوئی پیسے نہیں کما رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کے فنکاروں کو پیسے کی لالچ ہے، جبکہ ان کے دور میں موسیقی کو عوام تک پہنچانا زیادہ اہم تھا۔

جواد احمد نے کہا کہ ہمارے وقت میں کیسٹز پورے پاکستان میں فروخت ہوتی تھیں اور لوگ گاؤں دیہاتوں میں جا کر گلوکاروں کو دیکھ کر متاثر ہوتے تھے۔

انہوں نے فنکاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے چارجز کم کریں اور عوام کے لیے خود کو میسر کریں، کیونکہ پاکستانی قوم نے ہی انہیں بڑا آرٹسٹ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار پیسے لے کر شادیوں میں گانے جاتے ہیں اور کارپوریٹ سے پیسہ لیتے ہیں، جس سے وہ عوام سے دور ہو جاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں