امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایشیائی منڈی میں جمعرات کو قیمتوں میں 1.5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کو ایشیائی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برینٹ خام تیل کے سودے 99 سینٹ بڑھ کر 69.39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.06 ڈالر اضافے کے ساتھ 64.27 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے خدشات کے باعث مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔ ان خدشات نے قیمتوں میں اضافے کو جنم دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پیر کے بعد سے دونوں معاہدوں میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ 29 ستمبر کے بعد تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں