پاکستانی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں۔ بہاولپور گیریژن کے دورے میں جنگی مشقوں اور جدید ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی افواج ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار: عاصم منیر

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں۔

بہاولپور گیریژن کے دورے کے دوران انہیں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور جدید ڈرونز، الیکٹرانک وارفیئر اور سرویلنس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

اس موقع پر روہی ای اسکلز لرننگ حب اور اے پی ایس عباسیہ کیمپس کا افتتاح کیا گیا اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا اعلان کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا اور جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال پر بریفنگ لی۔ انہوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں