پاکستان کی ترکی کو بین الاقوامی نرخوں پر چاول کی پیشکش

پاکستان نے ترکی کو بین الاقوامی نرخوں پر چاول کی فراہمی کی پیشکش کی ہے تاکہ برآمدی حجم میں توسیع ہو اور کاشتکاروں کی آمدن برقرار رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی ترکی کو بین الاقوامی نرخوں پر چاول کی پیشکش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ترکی کو بین الاقوامی مسابقتی نرخوں پر باسمتی اور نان باسمتی چاول کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیراوغلو سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس کا مقصد قیمتوں میں اضافے کے بجائے برآمدی حجم میں توسیع ہے تاکہ کاشتکاروں کی آمدن اور زرعی ویلیو چین کو برقرار رکھا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر منعقدہ اس ملاقات میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ رواں سیزن میں دھان کی بہترین فصل حاصل ہوئی ہے جس سے معیار اور برآمد کے لیے وافر مقدار دستیاب ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت اور ویتنام جیسے ممالک کی جارحانہ قیمتوں کے باعث عالمی منڈی میں دباؤ موجود ہے۔

حکومت نے چاول کے برآمد کنندگان سے مشاورت کے بعد قیمتوں کے استحکام کا طریقہ کار تیار کیا ہے تاکہ خریداروں کو لاگت کے حوالے سے نقصان نہ ہو۔ ملاقات میں حکومت سے حکومت کے تحت تجارتی چینلز کو فعال بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترک سفیر نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سیاسی تعلقات کے باوجود دوطرفہ تجارت اپنی مکمل صلاحیت سے کم ہے۔ دونوں ممالک نے کاروباری برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے، تجارتی وفود، نمائشوں اور بی ٹو بی ملاقاتوں پر اتفاق کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں