فرانس نے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کی حمایت کی

فرانس نے ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی حمایت کر دی ہے، یورپی یونین کے اجلاس میں یہ معاملہ زیر بحث آئے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فرانس نے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کی حمایت کی

پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانسیسی حکومت نے اچانک موقف تبدیل کرتے ہوئے ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی حمایت کر دی ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں پاسداران انقلاب کو شامل کرنے کی حمایت کریں گے۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعرات کو برسلز میں ہوگا۔

یورپی یونین کے کچھ ارکان اور اطالوی وزیر خارجہ نے بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کی ہے۔

گزشتہ روز فرانس نے اس اقدام کی مخالفت کی تھی، کیونکہ فرانسیسی سفارت کاروں کو خدشہ تھا کہ اس سے تہران کے ساتھ رابطے کے راستے بند ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں