امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایرانی حکومت کو اقتصادی بحران کے باعث کمزور قرار دیا، ایرانی معیشت زوال پذیر ہے اور مظاہروں کا امکان ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اقتصادی بحران کے باعث پہلے سے زیادہ کمزور ہو گئی ہے۔
سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی معیشت زوال کا شکار ہے اور مستقبل قریب میں وہاں احتجاجی مظاہرے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مظاہروں میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔
ایران میں حال ہی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوا تھا جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے اور ملک کو انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔
ایرانی فورسز کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، جبکہ ایران شفاف جوہری معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ایران نے مذاکرات کے لیے باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن دباؤ کی صورت میں اپنے دفاع کی یقین دہانی کرائی ہے۔













