میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر مبنی فلم ریلیز سے پہلے ہی ناکام، ٹکٹ فروخت میں کمی۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ریلیز سے پہلے ہی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ فلم کی لاگت 75 ملین ڈالر تھی اور 30 جنوری کو ریلیز کی جا رہی ہے، تاہم نیویارک اور لندن کے سینما گھروں میں اکثر ٹکٹ فروخت نہیں ہوئے۔
فلم میں میلانیا کی زندگی کے پوشیدہ پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے اور ان کے کردار کے لیے 28 ملین ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔ ایمازون نے فلم کے حقوق 40 ملین ڈالر میں خریدے اور مارکیٹنگ پر 35 ملین ڈالر خرچ کیے۔
فلم کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر خاتون اول اور صدر ٹرمپ کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، جبکہ فلم کی ٹیم کے کئی ارکان نے اسے پروپیگنڈا قرار دے کر اپنی شناخت چھپالی ہے۔















