لاہور میں کھلے مین ہول میں ماں جاں بحق، بچی لاپتا

لاہور کے بھاٹی چوک میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ماں جاں بحق اور بچی لاپتا ہو گئی، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے کر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں کھلے مین ہول میں ماں جاں بحق، بچی لاپتا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے بھاٹی چوک میں ایک دلخراش حادثے کے دوران ماں اور دس ماہ کی بیٹی مبینہ طور پر کھلے مین ہول میں گر گئیں۔ خاتون کی لاش چھ گھنٹے بعد برآمد کر لی گئی جبکہ بچی کی تلاش بارہ گھنٹے سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

ریسکیو 1122 اور واسا کی ٹیموں نے طویل آپریشن کے بعد سعدیہ کی لاش برآمد کی، لیکن دس ماہ کی ردا فاطمہ تاحال لاپتا ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے، ذمہ داروں کے تعین کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔ غفلت کے باعث ٹیپا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر زاہد عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں