ایچ ای سی کا مستقل چیئرمین نہ ہونے پر تعلیمی بحران کا خطرہ

وفاقی سیکریٹری تعلیم کی بطور قائم مقام چیئرمین دوسری مدت ختم، مستقل چیئرمین کی عدم موجودگی سے ایچ ای سی میں بحران کا خطرہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایچ ای سی کا مستقل چیئرمین نہ ہونے پر تعلیمی بحران کا خطرہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے اعلی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) میں مستقل چیئرمین کی عدم موجودگی سے ادارہ ایڈہاک ازم کا شکار ہوگیا ہے۔ وفاقی سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب کی بطور قائم مقام چیئرمین دوسری سہ ماہی مدت بھی ختم ہوچکی ہے۔

وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث ایچ ای سی گذشتہ چھ ماہ سے مستقل چیئرمین سے محروم ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت جولائی 2025 میں ختم ہوئی تھی، جس کے بعد کوئی مستقل چیئرمین مقرر نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر نگرانی تلاش کمیٹی نے تین موزوں امیدواروں کے ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے۔ ان ناموں میں ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر محمد علی شاہ، اور ڈاکٹر نیاز احمد شامل ہیں۔

وزارت تعلیم کا ماننا ہے کہ چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ اب وزیر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔ اگر فوری طور پر چیئرمین کی تقرری نہ کی گئی تو ایچ ای سی میں نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں