سانحہ گل پلازہ،مزید 2 افراد کی نماز جنازہ ادا، لواحقین کا احتجاج

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق دو افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین نے ڈی این اے رپورٹس اور میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ گل پلازہ،مزید 2 افراد کی نماز جنازہ ادا، لواحقین کا احتجاج

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے دو مزید افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ساٹھ سالہ کوثر پروین اور اکتالیس سالہ محمد اشرف کی نماز جنازہ میں ہر دل سوگوار تھا۔ کوثر پروین کی فیملی کے چھ افراد سانحے میں جاں بحق ہوئے، جن میں چار افراد کی تدفین اتوار کو کی گئی تھی۔

سانحہ کے لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے اپنے پیاروں کی اموات پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور ڈی این اے رپورٹس اور میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ نے لواحقین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

دیگر متعلقہ خبریں