ایم کیو ایم نے سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ پر سندھ حکومت کی غفلت کا الزام لگاتے ہوئے اعلیٰ سطحی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت نظرانداز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو خط لکھتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
حیدر عباس رضوی نے مزید کہا کہ وفاقی سطح پر بھی اس معاملے کی مکمل انکوائری کے لیے کمیٹی کی سفارش کی گئی ہے، جو وفاق پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت تفصیلی تحقیقات کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی پر سوالات اٹھائے ہیں اور ہمیں بھی جزوی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔















