چین کی ایران کے معاملے میں فوجی مہم جوئی کی مخالفت

چین نے ایران کے معاملے پر طاقت کے استعمال سے گریز کی تلقین کی ہے، زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں غیر یقینی صورتحال بڑھا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین نے ایران کے معاملے پر فوجی مہم جوئی سے گریز کی تلقین کی

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے ایران کے مسئلے پر طاقت کے استعمال سے گریز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں غیر یقینی صورتحال بڑھ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کسی بھی فوجی مہم جوئی سے پورا خطہ غیر متوقع حالات کی طرف جا سکتا ہے۔

چین کے مندوب نے کہا کہ طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے سفارتکاری اور مذاکرات کو تنازعات کے حل کا واحد مؤثر راستہ قرار دیا۔

یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی دباؤ بڑھا رہے ہیں، جس پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں شدت آئی ہے، جبکہ عالمی طاقتیں سیاسی حل پر زور دے رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں