لاہور کے داتا دربار کے قریب ایک ماں اور اس کی نو ماہ کی بیٹی کھلے مین ہول میں گر گئیں، ریسکیو ٹیمیں تلاش میں مصروف ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں داتا دربار کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں سعدیہ عمر اور ان کی نو ماہ کی بیٹی ندا فاطمہ کھلے مین ہول میں گر گئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ مناسب روشنی نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
ریسکیو ٹیمز نے بتایا کہ یہ واقعہ پرندہ مارکیٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ماں بیٹی وہاں سے گزر رہی تھیں۔ کھدائی کے دوران بنایا گیا مین ہول نظر نہ آنے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ماں بیٹی کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔















