کراچی: جناح اسپتال میں 15 لاکھ کی ادویات چوری، ایف آئی آر درج

کراچی کے جناح اسپتال میں ایمرجنسی اسٹاف کے فرد کو 15 لاکھ روپے مالیت کی ادویات چوری کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی آر درج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی: جناح اسپتال میں 15 لاکھ کی ادویات چوری، ایف آئی آر درج

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 15 لاکھ روپے مالیت کی ادویات چوری پکڑی گئی ہیں۔ ایمرجنسی اسٹاف کے ایک فرد کو وین میں ادویات چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

سیکیورٹی گارڈز نے مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی پر ملزمان کو گرفتار کیا اور اسپتال چوکی منتقل کر دیا۔ اسپتال انتظامیہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد شیر کے مطابق، ادویات چوری کے معاملات پر محکمہ صحت سندھ کو شکایت بھیجی گئی ہے۔ جلد ہی اسپتال میں انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ چوری اور بدعنوانی کے واقعات میں کمی آئے۔

دیگر متعلقہ خبریں