برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ یہ 2018 کے بعد کسی برطانوی وزیر اعظم کا پہلا دورہ چین ہے، جس کے ساتھ 80 رکنی وفد بھی شامل ہے۔

کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ اس دورے سے برطانوی عوام کو فائدہ پہنچے گا اور انہوں نے انسانی حقوق پر ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ ان کا یہ دورہ سیاسی اور تجارتی تعلقات کو بہتر کرنے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات جمعرات کو شیڈول ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں