تحریک انصاف نے بانی سے ملاقات کے لیے سہیل آفریدی کا نام پیش کر دیا

تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سہیل آفریدی کو نامزد کیا ہے، جبکہ جیل حکام کو دی گئی فہرست میں دیگر 6 افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تحریک انصاف نے بانی سے ملاقات کے لیے سہیل آفریدی کا نام پیش کر دیا

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سہیل آفریدی کا نام پیش کر دیا۔ سلمان اکرم کی جانب سے جیل حکام کو دی گئی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 6 افراد کے نام شامل ہیں۔

کابینہ اراکین مینا خان آفریدی، شفیع جان، فخر جہاں، فلک ناز اور اعجاز خان کے نام بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ روڈ پر 8 فروری کو لاک ڈاؤن موومنٹ کی رابطہ مہم کا امکان ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں سکیورٹی پلان کی تیاری شروع کر دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں