آئی سی سی اور بی سی سی آئی کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ بھارتی صحافی

بھارتی صحافی شاردا اگرا نے بی سی سی آئی کو کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے آئی سی سی پر بھی شدید تنقید کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کی بی سی سی آئی پر کرکٹ تباہی کا الزام

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ایوارڈ یافتہ صحافی شاردا اگرا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور خاص طور پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

شاردا اگرا نے کہا کہ موجودہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے تنازعے کو بے انتظامی اور غیر سنجیدگی سے ہینڈل کیا گیا، جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق آئی سی سی کا ہیڈکوارٹر دراصل بی سی سی آئی کا دبئی آفس بن چکا ہے اور ایگزیکٹو بورڈ وہی فیصلہ کرتا ہے جو بی سی سی آئی چاہتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ بنگلہ دیش کو بھارت میں میچ کھیلنے سے روکنے اور اس کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا معاملہ بدانتظامی کے ساتھ نمٹا گیا، جس سے آئی سی سی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

شاردا اگرا نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کے امکان سے آئی سی سی کو مالی نقصان ہوگا، کیونکہ پاک بھارت میچ سے سب سے زیادہ آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز بھی بی سی سی آئی کے سہولت کار بن چکے ہیں اور آئی سی سی میں بھارت کا مالی اثر و رسوخ واضح ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں