گل پلازہ میں جاں بحق 40 افراد کی شناخت ممکن نہیں رہی، صرف 4 سے 5 افراد کے ڈی این اے نتائج کی توقع ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
گل پلازہ کے سانحے میں جھلس کر جاں بحق تقریباً 40 افراد کی شناخت کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ عمارت سے ملی باقیات میں سے صرف 4 سے 5 افراد کے ڈی این اے نتائج کی توقع ہے۔
گل پلازہ کی آگ کے بعد 33 گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا۔ ریسکیو عملے نے سوختہ لاشیں اسپتال منتقل کیں۔ 6 افراد کی شناخت مکمل ہوئی جبکہ ایک کی شناخت شناختی کارڈ سے ممکن ہوئی۔
سانحے کے بعد لاپتا ہونے والوں کے لواحقین کی آمد جاری ہے۔ اب تک 72 میں سے 27 افراد کی شناخت مکمل ہوچکی ہے، جن میں 20 کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوئی۔
سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے سربراہ عامر حسن نے بتایا کہ شدید آگ کے باعث جسم اور ہڈیاں جل کر راکھ ہوگئیں، جس سے تقریباً 40 افراد کی شناخت ناممکن ہوگئی۔
پولیس سرجن ڈپارٹمنٹ اور سی پی ایل سی نے جاں بحق افراد کے متعلقہ ڈیٹا ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کو فراہم کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی سفارشات کی بنیاد پر لواحقین کو باقیات حوالے کی جائیں گی۔















