اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی گرفتاری پر بار کی شمولیت کے الزامات کی تردید کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد علی گیلانی نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری میں بار کی مبینہ شمولیت پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جان بوجھ کر پولیس کے حوالے نہیں کیا اور ان پر الزامات لگانے والے اپنے مسائل پر غور کریں۔
واجد علی گیلانی نے مزید بتایا کہ دونوں کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی اور اس وقت چیف جسٹس اور سیکرٹری موجود نہیں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو گھیر لیا تھا اور اس دوران وہ دونوں کو ہائیکورٹ بار کے دفتر لے گئے۔















