کینسر کی واپسی روکنے کے لیے نیا مالیکیول دریافت

سائنسدانوں نے کینسر اسٹیم خلیات کو نشانہ بنانے کے لیے نیا مالیکیول تیار کر لیا ہے جو کینسر کی واپسی روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کینسر کی واپسی روکنے کے لیے نیا مالیکیول دریافت

ورجینیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کینسر کے دوبارہ حملہ آور ہونے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سائنسدانوں نے ایک نیا مالیکیول تیار کر لیا ہے جو کینسر اسٹیم خلیات کو نشانہ بناتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق، کیموتھراپی یا شعاعی علاج کے بعد بھی کینسر بعض اوقات دوبارہ لوٹ آتا ہے۔ اس کی وجہ کینسر اسٹیم خلیات ہیں جو طویل عرصے تک خاموش رہ سکتے ہیں۔

ورجینیا کامنز یونیورسٹی کے پروفیسر عماش دیسائی اور محقق بھاؤمیک پٹیل نے گلیکوسامینوگلیکینز مالیکیولز کی مدد سے ایک نیا مالیکیول تیار کیا ہے جو چھپے ہوئے اسٹیم خلیات کو فعال کر کے انہیں ختم کرتا ہے۔

لیبارٹری تجربات میں یہ مالیکیول مختلف اقسام کے کینسر میں مؤثر ثابت ہوا اور کسی زہریلے اثرات کا مشاہدہ نہیں ہوا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنا سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تکنیک کامیاب ہوئی تو یہ کینسر کے علاج میں انقلاب لا سکتی ہے اور مرض کے دوبارہ لوٹنے کی شرح کو کم کر سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں