لاہور میں پتنگ اور ڈور کی درآمد پر پابندی ختم

لاہور میں پتنگ اور ڈور کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دیگر شہروں سے ان کی درآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں پتنگ اور ڈور کی درآمد پر پابندی ختم

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں پتنگ اور ڈور کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دیگر شہروں سے ان کی درآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اب دیگر شہروں سے بسنت کے لیے پتنگ اور ڈور منگوائی جا سکتی ہے، تاہم صرف رجسٹرڈ پتنگ فروش، ٹریڈرز اور مینوفیکچررز کو اجازت ہو گی۔

کمشنر لاہور نے وضاحت کی ہے کہ انفرادی طور پر کسی کو بھی دوسرے شہروں سے پتنگ اور ڈور منگوانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ رجسٹرڈ دکانداروں کو درآمد کی گئی پتنگ اور ڈور پر اپنا کیو آر کوڈ لگانا ہو گا۔

یہ اقدام لاہور میں پتنگ و ڈور کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بازار میں ان کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں