آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے ابرار احمد بولنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی ہے، جس کے مطابق بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان پانچویں پوزیشن پر بدستور موجود ہیں اور اپنی جگہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔
بولرز کی فہرست میں پاکستان کے ابرار احمد نے ایک درجہ بہتری حاصل کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جو پاکستان کے لیے خوش آئند خبر ہے۔















