ڈی پی او رحیم یار خان کا دعویٰ، کچے کا 90 فیصد علاقہ کلیئر

ڈی پی او رحیم یار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے کا 90 فیصد علاقہ کلیئر کرالیا گیا ہے۔ پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے بنکر اور ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈی پی او رحیم یار خان کا دعویٰ: کچے کا 90 فیصد علاقہ کلیئر

رحیم یار خان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا ہے کہ کچے کا 90 فیصد علاقہ کلیئر کرالیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف یہ آپریشن پنجاب اور سندھ کے کچے میں جاری ہے۔

ڈی پی او عرفان سموں نے بتایا کہ ڈرون کارروائی میں ڈاکوؤں کے زیر زمین بنکر اور 33 ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، ڈی پی او راجن پور نے اطلاع دی ہے کہ انتہائی مطلوب 8 ڈاکو ہلاک ہوچکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے نوگو علاقوں میں پولیس چیک پوسٹس قائم کی جارہی ہیں اور کلیئرنس کے بعد وہاں اسکول اور اسپتال بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں