شازیہ منظور کا علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرانے کے الزام کی تردید

شازیہ منظور نے علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرانے کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ یہ نظر لگنے کا نتیجہ تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شازیہ منظور کا علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرانے کے الزام کی تردید

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرانے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نظر لگنے کا نتیجہ تھا۔

علیزے شاہ، جو پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، سال 2021 میں شازیہ منظور کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے ریمپ واک کے دوران گر گئی تھیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اداکارہ نے الزام لگایا تھا کہ شازیہ منظور نے جان بوجھ کر انہیں گرایا، تاہم اس وقت گلوکارہ نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں شازیہ منظور نے کہا کہ علیزے شاہ خود ہی اسٹیج پر گری تھیں، اور اتنی خوبصورت لڑکی کو گرانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیزے شاہ اس دن بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور انہیں نظر لگی تھی۔ انٹرویو کے آخر میں گلوکارہ نے علیزے شاہ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں