اسلام آباد میں ای اسٹیمپنگ کا آغاز، اسٹیمپ پیپر جعلسازی کا خاتمہ۔ شہری سیٹیزن پورٹل سے ای اسٹیمپ کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای اسٹیمپنگ کا آغاز ہو چکا ہے، جس سے اسٹیمپ پیپرز کے حوالے سے جعلسازی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
فیڈرل ٹریثری نے مزید اسٹیمپ پیپرز جاری کرنے کا سلسلہ بند کر دیا ہے، جبکہ پہلے سے جاری شدہ اسٹیمپ پیپرز کو مدت ختم ہونے تک استعمال کیا جا سکے گا۔
ڈی سی عرفان میمن نے کہا ہے کہ پروجیکٹ کے تحت اب تک 585 چالان جنریٹ کیے گئے ہیں، اور ای اسٹیمپنگ کے حوالے سے تمام اعداد و شمار کا ڈیٹا مرتب کیا جا سکے گا۔
ڈی سی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ شہری سیٹیزن پورٹل سے باآسانی ای اسٹیمپ کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔















