آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دو گروپس میں لاہور پہنچ گئی

آسٹریلوی ٹیم بدھ کو لاہور پہنچ گئی، جمعرات کو پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دو گروپس میں لاہور پہنچ گئی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بدھ کو دو گروپس میں لاہور پہنچی۔ مہمان کھلاڑی جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ کھیلیں گے، جبکہ میزبان ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں میں مصروف ہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور میکسویل سمیت پانچ اسٹار کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، یہ سب ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتان بدھ کو ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

تینوں ٹی 20 میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جہاں شائقین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پاکستان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی، کوچنگ اسٹاف نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کا اہم مرحلہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں