آنکھ کی پھڑک کا علاج آسانی سے ‘آنکھوں کی یوگا’ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے جو آنکھوں کو نمی اور تازگی بخشتی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آنکھ کی پھڑک پریشانی کا باعث بنتی ہے، لیکن اس کا علاج آسان ہے۔ زیادہ تر معاملات میں ڈاکٹری علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ‘آنکھوں کی یوگا’ کی مدد سے اس مسئلے کو دور کیا جا سکتا ہے، جو آنکھوں کو نمی دیتی ہیں، پٹھوں کو آرام پہنچاتی ہیں اور تازگی بخشتی ہیں۔
آنکھوں کو آرام دینے کے لئے ‘پالمنگ’ کریں، ہتھیلیوں کو گرم کرکے آنکھوں پر رکھیں اور 60 سیکنڈ آنکھیں بند رکھیں۔ ‘ریپڈ بلنکنگ’ سے آنکھوں کو نمی ملتی ہے؛ 15 سیکنڈ تیز جھپکیں اور 20 سیکنڈ آرام کریں، یہ عمل تین بار دہرائیں۔
فوکس شفٹنگ کے لئے ایک انگلی کو ناک کے قریب لا کر فوکس کریں، یہ عمل 10 بار کریں۔ ‘انفینٹی لوپ’ کے لئے 10 فٹ دور ‘∞’ کا تصور کریں اور ایک منٹ تک آنکھوں کو حرکت دیں۔
20-20-20 رول میں ہر 20 منٹ بعد 20 سیکنڈ کے لئے 20 فٹ دور دیکھیں۔ پانی زیادہ پئیں اور مگنیشیم والی غذا کھائیں۔ کیفین کی مقدار کم کریں۔ یہ ورزشیں آنکھوں کو تازگی دیتی ہیں۔















