پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں مختلف فرنچائزز کے مقامی کھلاڑی شامل ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن کے لیے کھلاڑیوں کی گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ مختلف فرنچائزز نے مقامی کھلاڑیوں کو ریٹینشن یا آکشن کے لیے ان کیٹیگریز میں شامل کیا ہے۔
گولڈ کیٹیگری میں 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ سلور کیٹیگری میں 16 مقامی کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں 14 کھلاڑی شامل ہیں۔
سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز کے یاسر خان، عامر برکی اور دیگر کھلاڑی، لاہور قلندرز کے محمد اخلاق اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد فائق شامل ہیں۔
پشاور زلمی کے عارف یعقوب اور کراچی کنگز کے مرزا معمون بھی سلور کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سعد مسعود، کراچی کنگز کے ریاض اللہ اور پشاور زلمی کے معاذ صداقت شامل ہیں۔















