رمضان 2026 میں روزے کا دورانیہ 13 سے 13.5 گھنٹے متوقع

رمضان 2026 میں پاکستان میں روزے کا دورانیہ 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے ہوگا، جب کہ دیگر ممالک میں بھی مختلف دورانیے ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان 2026 میں روزے کا دورانیہ 13 سے 13.5 گھنٹے متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک 2026 میں دنیا کے مختلف حصوں میں روزے کے دورانیے میں فرق ہوگا، جو موسم اور جغرافیائی محلِ وقوع پر مبنی ہوگا۔ پاکستان میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ دیگر ممالک میں بھی روزے کے اوقات مختلف ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق رمضان 2026 کے دوران دن کی روشنی کے اوقات میں اضافہ ہوگا، جس کی وجہ سے رمضان کے آخری ایام میں روزے نسبتاً طویل ہوں گے۔ خطِ استوا کے قریب ممالک میں دن اور رات کے اوقات متوازن رہتے ہیں، جبکہ شمالی یا جنوبی عرضِ بلد والے علاقوں میں موسمی تبدیلیاں نمایاں ہوتی ہیں۔

مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور خلیجی ریاستوں میں روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم مختلف شہروں میں غروبِ آفتاب کے اوقات کے باعث معمولی فرق ہو سکتا ہے۔ یورپ کے ممالک میں مسلمان نسبتاً طویل روزے رکھیں گے، جبکہ امریکا کے نیویارک میں روزے کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 12 گھنٹے سے شروع ہو کر 13 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔

رمضان المبارک 2026 کی تاریخ کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد ہوگا۔ متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان کا آغاز 19 فروری 2026 کو متوقع ہے، تاہم سعودی عرب میں رویتِ ہلال کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں