پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی ریٹینشن کے قوانین تبدیل کر دیے گئے، فرنچائزز کو اہم کھلاڑیوں سے محروم ہونا پڑے گا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اہم کرکٹرز اپنی فرنچائزز سے بچھڑنے کے قریب ہیں کیونکہ پی سی بی نے ریٹینشن کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، جس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کو شاداب خان کی خدمات برقرار رکھنے کے لیے نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، محمد نواز اور عماد وسیم کو چھوڑنا ہوگا۔ لاہور قلندرز کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ساتھ رکھتے ہوئے فخر زمان اور حارث رؤف سے محروم رہیں گے۔
پشاور زلمی کو بابر اعظم یا صائم ایوب میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہوگا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فہیم اشرف، محمد عامر یا ابرار احمد میں سے کسی ایک کو برقرار رکھ سکیں گے۔
پی سی بی نے قوائد میں تبدیلی کرتے ہوئے ہر ٹیم کو پچھلے سیزن کے صرف 4 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت دی ہے تاکہ حیدر آباد اور سیالکوٹ کی نئی ٹیموں کو اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کا موقع ملے۔
پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹیگری سے ایک، ایک کھلاڑی ریٹین کیا جا سکے گا، جس کے باعث کئی ٹیمیں اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو جائیں گی۔















