کینیا کی ٹروفینا موٹھونی نے 72 گھنٹے درخت کو گلے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
نئیروبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کینیا کی ماحولیاتی تحفظ کی کارکن ٹروفینا موٹھونی نے 72 گھنٹے تک مسلسل درخت کو گلے لگا کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
22 سالہ موٹھونی نے یہ ریکارڈ توڑ کر گھانا کے فریڈرک باؤکیے کا 50 گھنٹے 2 منٹ اور 28 سیکنڈ والا پچھلا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
اس سے قبل، ٹروفینا نے فروری 2025 میں 48 گھنٹے تک درخت کو گلے لگا کر بھی ایک ریکارڈ بنایا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش انسانیت کو زمین سے دوبارہ جوڑنے کا ایک سادہ طریقہ تھی، جبکہ دوسری کوشش ایک عہد تھی کہ دنیا کو علامتی کوششوں سے زیادہ کی ضرورت ہے۔















