کراچی میں کار لفٹر کو دھمکی دینے پر آغا سراج درانی کے مبینہ بھانجے کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر لکی ون مال کے باہر راستہ نہ دینے پر کار سوار اور مبینہ کار لفٹر ڈرائیور کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس دوران کار سوار نے ٹی ٹی پستول نکال کر لفٹر ڈرائیور کو دھمکیاں دیں، جس کے بعد وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے واقعے کی ویڈیو اور شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنا نام خوشحال درانی بتایا اور سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کا بھانجا ظاہر کیا۔ واقعے کی ویڈیو اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 506 کے تحت درج کیا گیا ہے اور اسلحے کی نمائش و دھمکیوں کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔















