اندرون لاہور کی 346 عمارتیں غیر محفوظ قرار

والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور کی 346 عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دیا، رپورٹ کے مطابق 183 عمارتیں ناقابل مرمت ہیں جبکہ 92 خالی کرائی جا چکی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اندرون لاہور کی 346 عمارتیں غیر محفوظ قرار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور کی 346 عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ والڈ سٹی اتھارٹی نے پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف درخواست کے تحت لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروائی ہے، جس میں بسنت سے قبل خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 346 خستہ حال عمارتوں میں سے 183 عمارتیں ناقابل مرمت ہیں جبکہ 92 عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں۔ مزید برآں، 254 خطرناک عمارتیں ابھی بھی آباد ہیں، جن میں 103 ناقابل مرمت اور 151 قابل مرمت ہیں۔ خالی کی گئی عمارتوں میں 80 قابل مسمار اور 12 قابل مرمت ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان خطرناک عمارتوں کی چھتیں بسنت کی سرگرمیوں کے لیے غیر محفوظ ہیں، جس کے پیش نظر والڈ سٹی اتھارٹی وارننگ نوٹسز اور آگاہی بینرز آویزاں کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں