امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا میں قتل کے واقعے میں مقتول کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا اور واقعے کو بدقسمتی قرار دیا۔
منی سوٹا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست منی سوٹا میں امیگریشن اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری کو اپنی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے امیگریشن اینڈ کسٹمز اہلکاروں کے خلاف مظاہرے میں شریک آئی سی یو نرس الیکس پریٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں لائسنس یافتہ پستول رکھنے پر قصور وار ٹھہرایا۔
ٹرمپ نے اس واقعے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکس پریٹی کو اسلحہ نہیں رکھنا چاہیے تھا اور اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے منی سوٹا میں چھاپے کے دوران میل نرس اور ایک خاتون کو سر پر گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔












